وہ شخص کون ہے جسے میرا "وکیل "کہا جاتا ہے؟

UNACCOMPANIED CHILDREN
Audio file

اگر آپ بلغاریہ میں اپنے والدین یا کسی اور رشتہ دار کے بغیر موجود ہیں، تو بلغاریہ کی حکومت کو آپ کے کیس کے لیے ایک خاص شخص مقرر کرنا ہوگا۔ یہ شخص آپ کا "وکیل" ہے اور یہ مرد یا عورت ہو سکتا ہے۔

یہ وکیل آپ کی پناہ کی کارروائی کو درست طریقے سے چلانے کے لئے ذمہ دار ہے اور اس کا کام آپ کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ اس وکیل کی فیس بلغاریہ کی حکومت ادا کرتی ہے، اس لیے آپ کو اس کی کوئی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

پناہ گزینوں کی سرکاری ایجنسی کا وہ اہلکار جو آپ کے کیس کے لئے ذمہ دار ہے، آپ کی رجسٹریشن کے 7 دن کے اندر ایک دستاویز فراہم کرنے کا پابند ہے جس میں اس وکیل کا نام درج ہوگا جو آپ کی پناہ کی کارروائی میں آپ کی مدد کرے گا اور اس سے رابطہ کرنے کا طریقہ بھی لکھا ہوگا۔

آپ کے وکیل کو آپ سے اس سے پہلے ملاقات کرنی چاہیے جب پناہ گزینوں کی سرکاری ایجنسی آپ کو انٹرویو کے لیے بلائے، تاکہ وہ آپ کے سوالات کے جواب دے سکے جو بلغاریہ میں آپ کی پناہ کی کارروائی اور کیس سے جڑے ہیں۔ 

وکیل کا یہ فرض ہے کہ وہ آپ کے ساتھ تمام انٹرویوز کے دوران موجود ہو جو پناہ گزینوں کی سرکاری ایجنسی میں ہوں، اور جب بھی آپ کو دستخط کرنے کے لیے کوئی دستاویز دی جائے۔ کوئی بھی شخص آپ کو کسی بھی قسم کی دستاویز پر دستخط کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا اگر آپ کا وکیل آپ کے ساتھ نہ ہو۔